ڈیرہ اسماعیل خان شھر دریاۓ سندھ کے کنارے آباد ھے اور لوگ اس دریا سے محبت بھی بھت کرتے ہیں ۔شھر کے لوگوں کی شامیں دریا کے کنارے گزرتی ہیں۔ بس شام کو دریا کے کنارے ایک میلے کا سا سماں ہوتا ھے۔۔
دریاۓ سندھ کوہ ہمالیہ کے پہاڑوں سے شروع ہوتا ھے اور ھزاروں میل کا سفر کرکے سمندر میں شامل ہو جاتا ھے۔ کہیں اس دریا کا نام شیر دریا ۔کہیں انڈس۔ کہیں اباسین ۔ کہیں سندھو ھے ۔
دریاۓ سندھ کوہ ہمالیہ کے پہاڑوں سے شروع ہوتا ھے اور ھزاروں میل کا سفر کرکے سمندر میں شامل ہو جاتا ھے۔ کہیں اس دریا کا نام شیر دریا ۔کہیں انڈس۔ کہیں اباسین ۔ کہیں سندھو ھے ۔
آج پہلی دفعہ میں نے یہ https://www.facebook.com/shanti.sdo/videos/2062426220679322/ ویڈیو دیکھیں جس میں اس دریا کی مدح میں گیت اور ڈانس پیش کیا جا رہا ھے۔اگرچہ یہ زبان تو میں بھی نہیں جانتا مگر جس محبت اور ولولے سے یہ ڈانس ہو رہا ھے وہ بڑا زبرست ھے۔
گلزار احمد

No comments:
Post a Comment