DIKhan the City of Sweet Peoples. This blog is about the Culture and History of DIKhan.

test

From Our Blog

Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, September 1, 2018

Farmer of Dikhan and Wheat Cutting which is Know as Gah in Urdu

ڈیرہ اسماعیل کا کسان اور گاھ

ہمارے بچپن میں کسان گندم کو کاٹ کر ایک میدان میں جمع کرتے اور پھر بہت سے بیل گاۓ بھینس وغیرہ درمیان میں ایک لکڑی سے باندہ کر گڈیوں پر گُھماتے جسے گاھ کہتے اس طرح دانے اور بھوسہ علیحدہ ھو جاتا پھر ہوا میں اڑاتے تو دانے الگ اور بھوسہ الگ۔ یہ کام گاٶ ں کے لوگ خوشی خوشی مل کر کرتےاور کوئ معاوضہ نہیں تھا۔ ہاں گندم تقسیم کرتے وقت نائ ۔موچی۔مراثی۔ سب لوگ اپنا حصہ لے جاتے۔



ہمارے بچوں کے لئے وہ گندم کی گڈیاں جب اکٹھی پڑی ہوتی تو نرم گدوں کا کام
 کرتی اور ہم ان پر خوب قلابازیاں کھا کر خوش ہوتے۔

دلچسپ بات یہ ھے کہ عربی زبان میں درس کے معنی میں گاھ گہانا شامل ھے ۔اور مسجدوں میں سبق کو درس اس لئے نام دیا گیا کہ وہ بار بار اس طرح یاد کریں کہ سبق ازبر ہو جاۓ۔

گلزار احمد

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot